پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ بورڈ آف گورنرز کا ایک خصوصی اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے جس میں پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس شیخ عظمت سعید الیکشن کرائیں گے اور اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ اور سینئر بیوروکریٹ اسد علی کو بورڈ آف گورنرز کا نیا ممبر مقرر کیا ہے۔ عمران خان پی سی بی کے چیف سرپرست بھی ہیں۔ یہ بات یقینی ہے کہ احسان مانی کی جگہ رمیز راجہ کو پی سی بی کا نیا چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔ احسان مانی کی مدت گزشتہ ماہ ختم ہوئی تھی۔
پی سی بی نے کہا کہ نئے چیئرمین اجلاس کے بعد پریس سے مخاطب ہونگے۔