ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ بھارت سے لوہا لینے کے لیے تیار - آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ

انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے ڈیوون کانوے اور دوسرے ٹیسٹ میں عمدہ گیندبازی کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل کو 18 جون سے کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ
نیوزی لینڈ اسکواڈ
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 9:17 PM IST

نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے اپنے حتمی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

اس اسکواڈ میں ڈیون کانوے اور اعجاز نے جہاں اس ٹیم میں اپنی جگہ یقینی بنائی تو وہیں ڈگ بریسویل، جیکب ڈفی، ڈیرل مچل، رچن روندر اور مچل سینٹنر آئی سی سی کے اس میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کانوے کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور دوسرے میچ میں 80 رنز جبکہ اعجاز پٹیل کو دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں چار وکٹ کے مظاہرے کی بدولت ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹڈ نے ٹیم کے اعلان کے بعد بیان میں کہا موجودہ وقت میں ٹیسٹ ٹیم میں جگہ پانے کے لیے جو سخت مقابلہ ہے اس کے سبب ہی سینٹنر اور ڈیرل کو باہر بیٹھانے کا مشکل فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایجبسٹن میں متاثر کن کارکردگی کے بعد ہم اپنے ماہر اسپنر کے لیے اعجاز کے ساتھ گئے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ایجس باؤل میں ایک بڑا فیکٹر ہوسکتے ہیں۔

کوہنی کی چوٹ کے سبب دوسرا ٹیسٹ کھیلنے میں ناکام رہے ٹیم کے باقاعدہ کپتان کین ولیمسن اور بی جے واٹلنگ کی ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے تیاری کے تعلق سے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں کھلاڑی ساؤتھمپٹن میں ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے وقت پر تیار ہوجائیں گے۔ وہیں انہوں نے کھیل میں اچھا مظاہرہ کرنے کے لیے کولن ڈی گرینڈہوم کی بھی حمایت کی۔

کوچ نے کہا 'ولیمسن اور واٹلنگ کو یقینی طور سے ان کے ایک ہفتے کے آرام اور رہیبلیٹیشن سے فائدہ ہوا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ فٹ ہوجائیں گے اور فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل مقابلہ کھیلنا حقیقت میں ایک خاص موقع ہے اور مجھے معلوم ہے کہ کھلاڑی یہاں ساؤتھمپٹن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

کوچ نے مزید کہا کہ 'بھارتی ٹیم عالمی سطح کی ٹیم ہے جس کے پاس اپنے پورے لائن اپ میں میچ فاتح ہیں اس لیے ہم اس وہم میں نہیں ہیں کہ انہیں شکست دینا کتنا مشکل ہوگا۔

ٹیم سے ریلیز ہونے کے بعد مچل اور بریسویل برطانیہ میں ہی رہیں گے اور ٹی 20 بلاسٹ میں بالترتیب مڈل سیکس اور ناٹنگھم شائر کے لیے کھیلیں گے۔

  • نیوزی لینڈ اسکواڈ:

کین ولیمسن(کپتان)، ٹام بلنڈیل، ٹرینٹ بولٹ، ڈیوون کانوے، کولن ڈی گرینڈ ہوم، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ٹام لاتھم، ہنری نکولس، اعجاز پٹیل، ٹم ساؤتھی، راس ٹیلر، نیل ویگنر، بی جے واٹلنگ، ول ینگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.