ETV Bharat / sports

فیصلہ کن جنگ کے لیے اتریں گے بھارت اور بنگلہ دیش

روہت شرما کی طوفانی اننگز سے سیریز میں واپسی کرنے والی ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اتوار کو ہونے والے تیسرے اور آخری ٹی -20 میچ میں سیریز پر گرفت مضبوط کرنے کے ارادے سے اتریں گی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ
author img

By

Published : Nov 10, 2019, 12:00 AM IST

بنگلہ دیش نے دہلی میں پہلا میچ سات وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ ہندستان نے کپتان روہت کی 85 رنز کی شاندار اننگز سے راجکوٹ میں دوسرا مقابلہ آٹھ وکٹ سے جیت لیا تھا۔ ابھی ناگپور میں فیصلہ کن مقابلے کی باری ہے جس میں دونوں ٹیمیں فتح حاصل کرنے کے لئے پورا زور لگا دیں گی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ
بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا ٹی 20 میچ
روہت نے دہلی میں پہلے میچ کی شام کہا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے دن کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے اور بنگلہ دیش نے سات وکٹ کی جیت سے اس بات کو صحیح ثابت کر دکھایا تھا لیکن دوسرے میچ میں روہت کے چھ چوکوں اور چھ چھکوں کے طوفان میں بنگلہ دیش اڑ گیا تھا۔بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک 10 ٹی -20 مقابلے ہو چکے ہیں جس میں بھارت نے نو جیتے ہیں اور صرف ایک گنوایا ہے۔

بنگلہ دیش نے بھارت سے اب تک کوئی ٹی -20 سیریز نہیں جیتی ہے اور اگر وہ دہلی کی کارکردگی کو دہرا دیتا ہے تو وہ تاریخ رقم کرسکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.