بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور افسانوی بلے بازسچن تندولکر نے 1992 عالمی کپ میں زمبابوے کے خلاف 18 سال 318 دن کی عمر میں سب سے زیادہ 84 رنز بنائے تھے۔
اس ریکارڈ کو عالمی کپ کے گزشتہ میچ میں افغان بلے باز اکرام علی نے 92 گیند پر 86 رنز بنا کر توڑدیا۔ اکرام علی کی عمر 18 برس 278 دن ہے۔
اکرام علی کا کہنا تھا کہ میں جب بھی بلے بازی کرتا ہوں تو میرے دماغ میں صرف کمار سنگکارا کا نام رہتا ہے۔ ان کی ہر گیند پر سنگل لینے اور ضرورت کے وقت باونڈری لگانے کی صلاحیت قابل تعریف ہے۔ میں انکے ہی نقش قدم پر چلنا چاہتا ہوں۔
اکرام نے مزید کہا کہ میں اپنی ٹیم کی جانب سے ٹاپ اسکور کرنے کی وجہ کافی خوش ہوں۔ لیکن سنچری نا کرپانے کا ملال بھی ہے۔
واضح رہے کی افغانستان عالمی کپ میں ابتک ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ تاہم کئی ٹیمیں بالخصوص بھارت اور پاکستان کو افغانسانستان کے خلاف میچ جیتنے کے لیے کافی جد و جہد کرنے پڑے تھے۔