ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز کی جیت اور افغانستان کی نویں شکست

ایون لوئیس (58)، شائی ہوپ (77) اور نکولس پورن (58) کی شاندار نصف سنچریوں سے ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو عالمی کپ کے اپنے آخری لیگ میچ میں جمعرات کو 23 رن سے شکست دے کر فاتح الوداعی لی جبکہ افغانستان مسلسل نویں شکست جھیل کر ٹورنامنٹ سے رخصت ہونا پڑا۔

ویسٹ انڈیز کی جیت اور افغانستان کی نویں شکست
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 11:15 PM IST

ویسٹ انڈیز نے 50 اوور میں چھ وکٹ پر 311 رن کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ افغانستان کی ٹیم 50 اوور میں 288 رن ہی بنا سکی. ویسٹ انڈیز کی نو میچوں میں یہ دوسری جیت رہی اور اس نے پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کو الوداع کہا۔

افغانستان کو مسلسل نوویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے کھاتے میں ایک بھی پوائنٹس نہیں رہا۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اترے ویسٹ انڈیز نے اگرچہ کرس گیل (7) کو 21 کے اسکور پر گنوایا لیکن اس کے بعد کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 300 کے پار پہنچا دیا۔

لوئیس نے 78 گیندوں پر 58 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے، ہوپ نے 92 گیندوں پر 77 رنز میں چھ چوکے اور دو چھکے اور پورن نے 43 گیندوں پر 58 رن میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا. پورن نے گزشتہ میچ میں سنچری لگائی تھی اور اس میچ میں انہوں نے نصف سنچری بنائی۔

کپتان جیسن ہولڈر نے 34 گیندوں پر ایک چوکا اور چار چھکے اڑاتے ہوئے 45 رنز کی تیز طرار اننگز کھیلی. شمرن نے 31 گیندوں پر 39 رنز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے. کارلوس بریتھویٹ نے محض چار گیندوں پر دو چوکا اور ایک چھکا اڑاتے ہوئے ناقابل شکست 14 رنز بنائے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.