ETV Bharat / sports

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان خطابی معرکہ اتوار کو - درمیان

2019 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں میز بان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل اتوار کو لارڈ کرکٹ گراؤنڈ میں نبرد آزما ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ خطاب جیتنے کی کوشش کریں گی۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان خطابی معرکہ اتوار کو
author img

By

Published : Jul 13, 2019, 12:54 PM IST

کرکٹ کے تاریخی میدان لارڈ میں اتوار کے دن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلی مرتبہ کرکٹ کے ورلڈ چمپئن بننے کے ارادے سے میدان میں اتریں گی ۔دونوں ہی ٹیموں کے پاس تاریخ رقم کرنے کا سنہرا موقع ہے۔

دنیا ئے کرکٹ کو نئے عالمی چیمپئن ملنے میں صرف 24 گھنٹہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔

1992 کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 1979،1987 اور1992 میں ورلڈ کپ فا ئنل کھیل چکی ہے مگر بدقسمتی سے اس ٹیم کو اب تک خطاب جیتنے کا موقع نہیں ملا۔

دوسری طرف مضبوط اور متوازن ٹیم نیوزی لینڈ کو مسلسل دوسری مرتبہ خطابی معرکہ میں کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

اس سے قبل کیوی ٹیم 2015 ورلڈ کپ کے فا ئنل کھیل چکی ہے جہاں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دونوں ٹیموں نے اولین خطاب پر قبضہ کرنے کے لیے نظریں مرکوز کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنوں سے شکست دے کر فا ینل میں جگہ بنا ئی ۔

میزبان انگلینڈ کی ٹیم آل راؤنڈر کار کرد گی کامظاہرہ کر تے ہوئے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے روند کر فا ئنل کے لیے کوالیفا ئی کیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا ئی ٹیم سب سے کامیاب ثابت ہوئی ہے ۔

کنگاروؤں نے اب تک پانچ ورلڈ کپ کے خطابات چیت چکی ہیں۔ویسٹ انڈیز اور بھارت کو دو دو مرتبہ عالمی کپ چمپین بننے کے خواب پورے ہوئے ہیں ۔

اس کے علاوہ پاکستان اور سر ی لنکا کی ٹیموں کو ایک ایک مرتبہ ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجانے کا موقع ملا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.