ETV Bharat / sports

عالمی کپ: وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست - england

عالمی کپ 2019 کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

وارم اپ میچ میں پاکستان کی شکست
author img

By

Published : May 25, 2019, 10:09 AM IST

عالمی کپ شروع ہونے سے قبل افغانستان نے وارم اپ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بقیہ ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے اتری پاکستانی ٹیم 262 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور افغانستان کے سامنے 263 کا ہدف دیا تھا جسے افغانستان نے سات وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے بلے بازی کرنے اترے بابر اعظم نے ٹیم کی جانب سےسب سے زیادہ رن بنائے، انہوں نے 108 گیندوں میں 112 رنز بنائے جبکہ شعیب ملک نے 44 اور امام الحق نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی گیندبازی کی بات کریں تو وہاب ریاض نے 46 رنز دے کر تین وکٹ یں حاصل کیں اس کے علاوہ عماد وسیم نے 29 رنز کے عوض دو وکٹ اور محمد حسنین نے 34 رنز کے عوض ایک وکٹ لیا۔

فاتح ٹیم افغانستان کی بلے بازی اور گیند بازی دونوں ہی شاندار رہی، ان کی جانب سے بلے بازی کرنے اترے حشمت اللہ شاہدی نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ حضرت اللہ ززئی نے 49 رنز جبکہ محمد نبی نے 34 رنوں کا تعاون پیش کیا۔

گیند بازوں میں محمد نبی نے 46 رن دے کر تین وکٹ اور راشد خان نے نو اوورز میں 27 رن دے کر دو وکٹ حاصل کیے اس کے علاوہ دولت زدران نے بھی دو وکٹ اپنے کھاتے میں ڈالے۔

Intro:Body:

fff

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.