ETV Bharat / sports

بہترین کارکردگی سے ملی جیت: ایون مورگن - عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ

انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں ملی جیت کا کریڈٹ گیندبازوں کو دیتے ہوئے کہا کہ گیندبازوں نے آخری اووروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت ہمیں جیت ملی۔

England captain Eoin Morgan
انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 8:19 PM IST

انگلینڈ نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا کو دو رن سے شکست دے کر ایک۔صفر کی سبقت حاصل کرلی۔ سیریز کا دوسرا میچ اتوار کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کی ٹیم ایک وقت میں ایک وکٹ پر 124 رنز بنا کر جیت کی راہ پر گامزن تھی، لیکن انگلینڈ کے گیندبازوں نے ڈیتھ اوورز میں شاندار واپسی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 160 رنز پر روک دیا۔ انگلینڈ نے 162 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی پی ایل: مستفیض کو این او سی نہیں ملی

مورگن نے کہا ، "اعداد و شمار کے حساب سے دیکھیں تو آپ کبھی شروعاتی 10 اوورز میں میچ نہیں جیت سکتے۔ آپ صرف آخر میں کھیل کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ ہمارے گیندبازوں نے آخری اوورز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عادل راشد نے دو وکٹیں حاصل لیں اور مڈل آرڈر کو تباہ کردیا۔ "

کپتان نے کہا ، "ٹوم کیرن نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں کرس جورڈن کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے آخری دو اوورز میں بڑے صبر کے ساتھ گیند بازی کی۔ ہم اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر ہمیشہ اعتماد کرتے ہیں۔ آخری اوور میں آسٹریلیائی ٹیم کو جیتنے کے لئے 15 رنز درکار تھے لیکن کیرن نے دوسری گیند میں چھکا کھا نے کے باوجود اوور میں 12 رنز دیئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.