ETV Bharat / sports

ٹی 20 درجہ بندی میں شیفالی کی تنزلی - ICC

بھارت کی نوجوان بلے باز شیفالی ورما نے عالمی کپ میں شاندار بلے بازی کے دم پر پہلا مقام حاصل کیا تھا لیکن ان کا یہ مقام زیادہ دیر نہیں ٹک سکا اور وہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں۔

شیفالی ورما
شیفالی ورما
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 8:59 PM IST

آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرکے ٹی 20 درجہ بندی میں سر فہرست مقام حاصل کرنے والی بھارت کی 16 سالہ شیفالی ورما ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد تیسرے مقام پر پھسل گئیں جبکہ دپتی شرما پہلی مرتبہ اپنے کیریئر میں سرفہرست پانچ آل راؤنڈرز کی فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔

شیفالی ورما نے عالمی کپ کے تمام میچوں میں شاندار بلے بازی کامظاہرہ کیا تھا لیکن آسٹریلیا کے خلاف فائنل میچ میں وہ ناکام ہوئیں اور محض 2 رنز ہی بنا سکی۔

ٹی 20 درجہ بندی
ٹی 20 درجہ بندی

انہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کی جانب سب سے زیادہ 158.25 کے اسٹرائک ریٹ سے 163 رن بنائے تھے، شیفالی کو آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ الیون ٹیم میں بھی 12 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فائنل مقابلے میں بھارتی گیند بازوں کی زبردست دھنائی کرنے والی آسٹریلیا کی سلامی بلے باز بیتھ مونی ٹی 20 درجہ بندی میں سرفہرست مقام پر قابض ہو گئی ہیں، مونی نے فائنل میں 54 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے تھے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بیتھ مونی نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 کے اوسط سے سب سے زیادہ 259 رن بنائے تھے جس کے لیے انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

دوسری جانب فائنل میچ میں جارحانہ بلے بازی کرنے والی آسٹریلیا کی ایلسا ہیلی کی درجہ بندی میں بھی مقام کی بہتری ہوئی ہے اور وہ پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ سوزی بیٹس دوسرے مقام پر ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت کی دپتی شرما کی درجہ بندی میں بھی بہتری آئی ہے اور وہ بلے بازی کی درجہ بندی میں 43 ویں مقام پر اور سرفہرست پانچ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی پہنچ گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.