ETV Bharat / sports

جب سچن نے خود کو فزیو کے کمرے میں بند کر لیا تھا

ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر اپنے کھیل کے تئیں اتنا مصروف عمل تھے کہ غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہونے پر وہ خود پر ناراضگی کا اظہار کرنے سے نہیں چوکتے تھے۔

جب سچن نے خود کو فزیو کے کمرے میں بند کر لیا تھا
جب سچن نے خود کو فزیو کے کمرے میں بند کر لیا تھا
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 7:21 PM IST

آسٹریلیا کے خلاف مارچ 1998 میں چنئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں شین وارن کی گیند پر صرف چار رن پر آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے خود کو فزیو کے کمرے میں ایک گھنٹے کے لئے بند کر لیا تھا۔

سچن تندولکر نے پھر بھارت کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست 155 رنز بنائے تھے اور بھارت نے یہ ٹیسٹ 179 رنز سے جیتا تھا اور سچن پلیئر آف دی میچ رہے تھے۔

جب سچن نے خود کو فزیو کے کمرے میں بند کر لیا تھا
جب سچن نے خود کو فزیو کے کمرے میں بند کر لیا تھا

سچن کے ٹیم ساتھ رہے وی وی ایس لکشمن نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں شین وارن کے خلاف سچن کی بلے بازی پر کہا کہ سچن چنئی میں ٹیسٹ میچ کے لئے واقعی اچھی طرح سے تیار تھے۔

پہلی اننگز میں وہ چار رن پر آؤٹ ہو گئے۔انہوں نے ایک چوکا لگایا اور پھر مڈ آن کے اوپر سے ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، جو ٹرن کے خلاف تھا اور مارک ٹیلر نے کیچ کرلیا۔ مجھے یاد ہے کہ سچن نے خود کو فزیو کے کمرے میں بند کر لیا تھا اور تقریبا ایک گھنٹے کے بعد ہی باہر آئے۔

لکشمن نے کہا کہ جب وہ باہر آئے، تو ہم نے دیکھا کہ ان کی آنکھیں سرخ تھیں۔مجھے لگا کہ وہ بہت پرجوش ہیں کیونکہ وہ جس طرح سے کھیلے اس سے ناخوش تھے۔

پھر دوسری اننگز میں انہوں نے جس طرح سے دھماکہ کیا اور شین وارن کو جھٹکا دیا، جو لیگ اسٹمپ کے باہر کھردری جگہ پر گیند ڈال رہے تھے تاکہ گیند کو ٹرن کرا سکیں لیکن سچن اس طرح کی بولنگ کے لئے خود کو پہلے ہی تیار کر چکے تھے۔

سچن نے وارن کے گیندوں کو مڈ آف اور مڈ آن علاقے میں مارا اور ناٹ آؤٹ سنچری بنائی۔وارن کے ساتھ وہ مقابلہ میں نے دیکھا جو میرے خیال سے سب سے اچھا تھا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.