ETV Bharat / sports

میں پاکستان کو بہترین لیگ اسپینر دینا چاہتا ہوں: دانش کنیریا

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 9:12 PM IST

پاکستان کے سابق لیگ اسپینر دانش کنیریا نے کہا کہ وہ اسپینرز کو راغب کرنا چاہتے ہیں جبکہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے سابق کھلاڑیوں کو باوقار عہدوں پر فائز کرنے کی درخواست کی ہے۔

Want to clear my name so that I can groom leg-spinners in Pakistan: Danish Kaneria
میں پاکستان کو بہترین لیگ اسپینر دینا چاہتا ہوں: دانش کنیریا

دانش کنیریا نے کہا کہ پی سی بی کو پاکستان میں صلاحیتوں کو ابھارنے کےلیے سابق کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو اس بارے میں سوچنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی سے وہ درخواست کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سابق کھلاڑی جو پاکستان کےلیے تیس تا چالیس ٹسٹ میچ کھیل چکے ہیں انہیں سیٹ اپ میں شامل کریں۔ تاہم یہ سابق کھلاڑی اکیڈمی کی مدد کرسکتے ہیں اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو تشکیل دے سکتے ہیں۔

کچھ دن قبل پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ کا ہیڈ مقرر کیا ہے۔ یہ ایک اچھی علامت ہے، ثقلین واقعی ایک اچھے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اوروہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کریں گے۔

دانش کنیریا نے کہا کہ پاکستان میں اسپینرز کم ہیں اسی لئے میں اپنا نام صاف کرنا چاہتا ہوں اور ملک میں باصلاحیت اسپینرز کی تعداد میں اضافہ کا خواہاں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر پاکستان کو ایک بہترین لیگ اسپینر دینا چاہتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.