ETV Bharat / sports

'وراٹ سب کو اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں'

author img

By

Published : May 17, 2020, 4:46 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر يجویندر چہل نے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وراٹ سب کو اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

virat kohli takes everyone with him said yuzvendra chahal
وراٹ سب کو اپنے ساتھ لے کر چلتے ہیں

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے اور کرکٹ سرگرمیاں بھی ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔ اس درمیان چہل نے بتایا کہ انہوں نے کپتان وراٹ سے کیا کچھ سیکھا ہے۔

چہل نے اسٹار اسپوٹرس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ میں آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے دنوں سے وراٹ کے ساتھ تقریبا چھ برس سے کھیل رہا ہوں۔ میں نے ایک ہی چیز وراٹ سے سیکھی وہ یہ ہے کہ وہ زمین سے جڑے انسان ہیں۔ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہوں نے کتنا نام کمایا ہے، چاہے وہ میدان پر ہوں یا ذاتی طور پر۔ اس کے باوجود وراٹ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

virat kohli takes everyone with him said yuzvendra chahal
لیگ اسپنر يجویندر چہل

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ وراٹ کو جم میں وقت گزارنا بہت پسند ہے اور انہوں نے کس طرح اپنا جسم فٹ رکھا ہے۔ میں ان سے بھی سیکھنا چاہتا ہوں۔ میں ان کے بعد سے دیکھ رہا ہوں جب وہ 18-19 برس کے تھے اور کس طرح انہوں نے 2012-13 میں خود کو تبدیل کیا۔ اگر کوئی شخص خود کو 30 فیصد بھی وراٹ کی طرح بدل دے تو وہ واقعی توقع سے زیادہ ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.