فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کھیلے گئے میچ میں کوہلی 9 رنز بنا کرکریز پر موجود تھے، اس وقت گیندبازی کرنے آئے ایشانت شرما نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کوہلی کو کیچ آؤٹ ہونے کی اپیل امپائر سے کی، وکٹ کیپر رشبھ پنت اور ایشانت کو یقین تھا کہ کوہلی آؤٹ ہیں، لیکن اسٹرائیک پر کھڑے کوہلی نے پہلے ہی دیکھ لیا تھا کہ گیند پہلے زمین پر گری ہے اس کے بعد پنت کے دستانوں میں گئی ہے۔
میدان پر کھڑے امپائر نے کوہلی کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا لیکن پھر بھی دہلی کے کھلاڑیوں نے اپیل کی تو تیسرے امپائر کا سہارا لیا گیا اور ریپلے میں کوہلی ناٹ آؤٹ تھے۔
اس وقت پنت اور ایشانت کو دیکھ کر کوہلی ساتھی بلے باز پارتھیو کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہنس رہے تھے، کوہلی کے حق میں فیصلہ آنے پر دہلی کے کھلاڑی مایوس نظر آئے۔
ناٹ آوٹ دییےجانے کے بعد کوہلی، رشبھ پنت اور ایشانت شرما سے بات کرتے ہوئے نظر آئے، اس دوران کیمرے میں ایسا لگ رہا تھا کہ پنت کوہلی سے ڈرے ہوئے ہیں۔