ETV Bharat / sports

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت خطاب پر قابض

بائیں ہاتھ کے اسپنر اتھروا انكولیكر کی قاتلانہ گیندبازی کی بدولت بھارت کی انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش کو ایشیا کپ کے دلچسپ فائنل میں پانچ رنز سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کر لیا۔

بھارت خطاب پر قابض
author img

By

Published : Sep 15, 2019, 12:06 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:52 PM IST

بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 32.4 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہو گئی، گیندبازوں نے اس چھوٹے اسکور کا کامیاب دفاع کیا اور ٹیم کو خطابی جیت دلائی۔

بھارتی گیند بازوں نے چھوٹے اسکور کا بخوبی دفاع کرتے ہوئے خطرناک گیند بازی کی اور حریف ٹیم بنگلہ دیش کو 33 اوورز میں جیت سے محض 5 رنز دور 101 پر سمیٹ کر خطاب پر قبضہ کیا۔

بھارت کے چھوٹے اسکور کا دفاع کرنے کا سہرا اتھروا انكولیكر کو جاتا ہے جنہوں نے 8 اوورز میں 28 رنز کے عوض5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ تیز گیند باز آکاش سنگھ نے انکولیکر کا بخوبی ساتھ نبھایا اور 5 اوورز میں 12 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیے اس کے علاوہ وديادھر پاٹل اور سشانت مشرا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سری لنکا کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا انڈر 19 کے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کی گیند بازی شاندار رہی، محض 107 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی بنگلہ دیشی ٹیم کی جانب سے کپتان اکبر علی نے 23 رنز اور مرتضی چودھری نے 21 رن کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل پہلے بلے بازی کرنے اتری بھارتی ٹیم کی کارکردگی بھی مایوس کن تھی اور اس کے سرفہرست تین بلے باز سوید پرکار (4)، ارجن آزاد (0) اور تلک ورما (2) جلد ہی پویلین لوٹ گئے اور محض 8 رنز کے وقفے پر بھارت نے تین وکٹیں گنوادی تھی۔

اس کے بعد کپتان دورو جریل نے 33 رنز اور لوور آرڈر کے کرن لال نے 37 رنز کی مفید اننگز کھیلنے ہوئے ٹیم کو قابل دفاع اسکور تک پہنچایا، اس کے علاوہ ششوت راوت نے 19 رنز بنائے اور ٹیم کی جانب سے دہرے ہندسے تک پہنچنے والے محض تیسرے بلے باز رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے چودھری اور شمیم حسین نے تین تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ تنظیم حسن ثاقب اور شاہین عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.