ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری بھارتی ٹیم نے جم کر رن بنائی۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک بھارت کے 240 رنوں کے ہدف کا تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔
اوپنر کے ایل راہل اور روہت شرما نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وکٹ کےلیے محض 11.4اوورز میں 135 رنوں کی شاندار شراکت داری کی ۔
روہت شرما نے 34 گیندوں پر چھ چوکوں اور پا نچ چھکوں کی مدد سے 71 رن بنا کر ویلیمس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگیے ۔
کیرون پولارڈ نے رشبھ پنت (0)کوہولڈرکے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکے پویلین کی راہ دکھائی۔
اس کے بعد کے ایل راہل اور کپتان وراٹ کوہلی نے جارحانہ بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی۔ دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ کے لیے 95 رنوں کی شراکت داری کی ۔
کے ایل راہل 56 گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 91 رن بنا کر کوٹریل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
کپتان وراٹ کوہلی نے 29 گیندوں پر چارچوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 70 رن بنا کرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوٹریل،ویلمس اور پولارڈ کو ایک ایک وکٹ ملا۔