یہ ٹورنامنٹ نومبر 2022 میں کھیلا جانے والا تھا لیکن اب اسے 26-9 فروری 2023 میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے کورونا وبا کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سال اگست میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے خواتین کے 50 اوور عالمی کپ کو بھی 2021 سے آگے بڑھا کر 2022 میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس کے علاوہ خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں بھی پہلی مرتبہ حصہ لے گی اور آئی سی سی نے اس کے لئے کوالیفکیشن کے عمل کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2023 میں خواتین کا کوئی بڑا ٹورنامنٹ مقرر نہیں ہے اور ایسے میں بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لئے کھلاڑیوں کو بہتر تیاری کا وقت دینے کے پیش نظر تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔