آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شروعات میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ڈیوڈ وارنر اور فنچ کے مابین پہلی وکٹ کے لیے 98 رنز کی پارٹنرشپ کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم میچ دو رنز سے ہار گئی۔
آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ 'ہمیں معلوم تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم پوری طاقت کے ساتھ واپسی کرے گی۔ ٹیم نے کافی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے 12 اور 18 اوور کے درمیان باؤنڈری کے لیے جدوجہد کی لیکن مجھے امید ہے کہ کھلاڑی اس شکست سے سبق سیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 'مجھے ڈیتھ اوورز میں ایڈم زمپا کی گیند بازی پر بہت اعتماد ہے۔ اس میچ میں بھی بہت ساری مثبت چیزیں ہوئی ہیں۔ اگر آپ نتائج اور ذاتی شراکت کو دیکھیں تو ہم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔'
فنچ نے مزید کہا کہ 'انگلینڈ ایک مضبوط ٹیم ہے، انہوں نے مڈل اوورز میں واپسی کا منصوبہ بنایا تھا جسے انہوں نے اچھی طرح سے مکمل کیا۔'