ETV Bharat / sports

ٹی۔20 عالمی کپ کا انعقاد وقت پر ہوگا: کرکٹ آسٹریلیا - آسٹریلیا کا اعلان

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد بھی کرکٹ آسٹریلیا کو امید ہے کہ ٹی -20 عالمی کپ کا انعقاد وقت پر ہوگا۔

ٹی۔20 عالمی کپ کا انعقاد وقت پر ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 3:26 PM IST

کورونا کی وجہ سے کرکٹ سمیت کھیل کود کی دیگر سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

اس دوران کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایکزکیوٹیو کیون روبرٹس نے کہا کہ ٹی-20 عالمی کپ کے انعقاد سے متعلق تمام تیاریاں جاری ہیں اور ہم پلان کے مطابق پیش رفت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے عالمی کپ کے انعقاد اور اس کی تیاریوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کرکٹ سمیت کھیل کود کی دیگر سرگرمیاں کچھ ہفتوں یا پھر کچھ ماہ میں شروع ہو جائیں گی۔

کیون روبرٹس نے کہا کہ ہم کورونا کو لے کر ماہر نہیں ہیں لیکن امید ہے کہ اکتوبر اور نوبمر تک حالات بہتر ہو جائیں گے۔

ٹی-20 عالمی کپ کا اغاز 24 اکتوبر سے ہوگا۔پہلا مقابلہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائےگا۔ اس سال ٹی-20 عالمی کپ میں 12 ٹیمیں زور آزمائش کریں گی۔

ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میچ 23-18 اکتوبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.