دورۂ انگلینڈ کے لیے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا 21 رکنی اسکواڈ خصوصی طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوگیا اورشیڈول کے مطابق 4، 6 اور 8 ستمبر کو ساؤتھمپٹن میں ٹی 20 میچ ہوں گے جبکہ 11، 13 اور 16 ستمبر کو مانچسٹر میں یک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ انگلینڈ میں سیریز کے دوران کراؤڈ(شائقین) کو مِس(یاد)کروں گا، انگلینڈ کے خلاف سیریز اچھی ہوگی۔
آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ اس بار انگلینڈ میں گذشتہ سال شائقین کے ذریعے گھیرا بندی کو مِس کریں گے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیائی ٹیم اتوار کے روز انگلینڈ کے دورے کے لئے چارٹرڈ فلائٹ سے انگلینڈ روانہ ہوگئی ہے۔
اسمتھ کے حوالے سے کرکٹ ڈاٹ کام نے نقل کیا ہے کہ 'میں وہاں(انگلینڈ) میں بلے بازی کرنا پسند کرتا ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے اکسانے اور حوصلہ افزائی کرنے والے شائقین اور ناظرین نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ دیکھے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ ان کی محدود اوورز کی کارکردگی پچھلے کچھ سالوں میں لاجواب رہی ہے۔ یہ ایک زبردست سیریز بننے جارہی ہے۔
سنہ2019 میں انگلینڈ میں کھیلی جانے والی ایشیز سیریز میں اسمتھ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ اس سے قبل وہ انگلینڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے تھے لیکن اس سال کووڈ 19 کی وجہ سے میچ بایو سیکیور ببلز میں کھیلے جائیں گے اور اسی وجہ سے تماشائی اسٹیڈیم نہیں آئیں گے۔
آسٹریلیا کا دورہ انگلینڈ 4 ستمبر سے 8 ستمبر تک تین میچوں کی ٹی 20 سیریز سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد تین یک روزہ میچوں کی سیریز 11 ستمبر سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔
ٹی 20 سیریز ساؤتھمپٹن کے ایجز باؤل میں کھیلی جائے گی جبکہ ون ڈے سیریز مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلی جائے گی۔