ETV Bharat / sports

'اسٹیون اسمتھ بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنا چاہتے ہیں' - آسٹریلیا کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز اسٹیون اسمتھ

آسٹریلیائی کرکٹر اسٹیون اسمتھ نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم دنیا کی نمبر ایک ٹیم انڈیا سےاس کے ہی گھر میں ٹیسٹ سیریز جیتنا چاہے گی۔

'اسٹیون اسمتھ بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنا چاہتے ہیں'

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 11:36 PM IST

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز اسٹیون اسمتھ نے آئی پی ایل میں ان کی ٹیم راجستھان رائلز کی طرف سے منعقد پوڈ کاسٹ پر نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ایش سوڈھی سے بات چیت کے دوران کہا کہ یقینی طور پر بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔

'اسٹیون اسمتھ بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنا چاہتے ہیں'
'اسٹیون اسمتھ بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنا چاہتے ہیں'

ایک آسٹریلوی کھلاڑی کے طور پر ہم ایشز سیریز، ورلڈ کپ کی بات کرتے ہیں جو بڑے مقابلے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم بھارت کے خلاف اس کے ہی گھر میں کھیلنا بہت مشکل ہے۔ تو میں بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیتنا چاہتا ہوں۔ آسٹریلیا 2004 کے بعد سے ہندستان میں کبھی سیریز نہیں جیت پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اسی کی زمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے علاوہ فی الحال ان کا کوئی خاص بڑا ہدف نہیں ہے لیکن سدھار یا بہتر ہونے میں متعدد سیریز اور کئی دن لگتے ہیں۔آسٹریلیا کو دراصل بھارت سے پچھلی گھریلو ٹیسٹ سیریز میں پہلی بار 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے بغیر کھیلی تھی جو گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی وجہ سے ایک سال کی پابندی کا سامنا کر رہے تھے۔

اسمتھ نے اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کے بھارتی اسپنر رویندر جڈیجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جڈیجہ اپنے گھر میں بہت ہی شاندار بولنگ کرتے ہیں۔وہ اتنے متاثر کن ہیں کیونکہ وہ مسلسل اچھی جگہ پر گیند ڈالتے ہیں اور ان کی ہر گیند میں تنوع ہے جو بلے باز کو پریشانی میں ڈالتی ہے۔ جڈیجہ دنیا میں ان گیند بازوں میں سے ہیں جن کا سامنا کرنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے آئی پی ایل کے بارے میں کہا کہ دنیا میں اس وقت بہت کچھ ہورہا ہے لیکن امید ہے کہ کچھ وقت بعد آئی پی ایل کا انعقاد کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے راجستھان رائلس کی دو بار کی کپتانی کی ہے اور دونوں ہی بار آدھےسیزن کے درمیان میں ہی کی ہے. شین واٹسن نے مجھے سال 2015 کے سیزن میں کپتانی سونپی تھی اور سیزن کے تقریبا آخر میں ذمہ داری ملی تھی۔

اسمتھ نے امید ظاہر کی کہ اس سال میں کبھی نہ کبھی آئی پی ایل کا انعقاد ضرور ہو گا ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Steve Smith
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.