ETV Bharat / sports

پاکستان  میں دس برس بعد ٹسٹ میچ کا انعقاد کل

پاکستان کی سرزمین پر تقریباً دس برس بعد پہلا ٹسٹ میچ کل سے راؤلپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹسٹ میچ کے دوران سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

پاکستان  میں دس برس ٹسٹ میچ کاانعقاد کل
پاکستان  میں دس برس ٹسٹ میچ کاانعقاد کل
author img

By

Published : Dec 10, 2019, 11:43 PM IST

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بدھ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکن ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں پاکستان پہنچ چکی ہے۔

پاکستان  میں دس برس ٹسٹ میچ کاانعقاد کل
پاکستان میں دس برس ٹسٹ میچ کاانعقاد کل

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پہلے میچ کیلئے پنڈی سٹیڈیم میں خوب مشقیں کیں ہیں، پہلے میچ کے بارش سے مثاثر ہونے کے امکانات بھی ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لگ بھگ 15 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے، اس سے قبل 2004 میں پنڈی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ میچ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا اس میچ میں گرین شرٹس کو اننگز اور 31 رنوں سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان  میں دس برس ٹسٹ میچ کاانعقاد کل
پاکستان میں دس برس ٹسٹ میچ کاانعقاد کل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، پاکستان کی ٹیم کے پاس ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں اوپر جانے کا سنہرا موقع ہے۔

پاکستان میں ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد سری لنکا ٹیم فیوچر ٹور پروگرام میں شامل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ چکی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، 42 سو کے قریب سیکیورٹی افسران اور ملازمین تعینات کئے گئے ہیں، سٹیڈیم کی سیکیورٹی پاک فوج نے سنبھال لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ گرین شرٹس کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ دونوں سابق کپتانوں کی کرکٹ کیلئے خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ مارچ 1982 میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا تھا۔

میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت جاوید میانداد اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت بندولاورناپورا نے کی تھی، میچ میں پاکستان نے 204 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ مارچ 2009 میں پاکستان میں کھیلے جارہے ٹسٹ میچ کے دوران نامعلوم افراد نے سر ی لنکا کی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی تھی جس میں متعدد سر ی لنکا کے کرکٹر زخمی ہوگیے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.