ETV Bharat / sports

کھلاڑیوں کا فوجیوں کو اظہار تعزیت

بھارت اور چین کے مابین گزشتہ روز لداخ کی گلوان وادی میں ہوئے تصادم میں بھارتی فوج کے 20 جوان ہلاک ہوئے جس پر کھلاڑیوں نے اظہار تعزیت کیا۔

indo china
indo china
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 3:41 PM IST

بھارتی فوج کے جوانوں کی ہلاکت پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی، سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ، بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال سمیت دنیائے کھیل کی متعدد اہم شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وارٹ کوہلی نے کہا کہ 'وادی گلوان میں ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان کی قربانی دینے والے جوانوں کو میرا سلام۔ کوئی بھی نہ تو فوجیوں سے زیادہ بے لوث خدمت کا جذبہ رکھتا ہے اور نہ ان سے زیادہ بہادر کوئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے سابق سلامی اور جارحانہ بلے باز وریندر سہواگ نے کرنل سنتوش بابو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'جس وقت پوری دنیا سنگین وبا کا سامنا کررہی ہے ایسے میں گلوان وادی میں سنتوش بابو نے ملک کے لیے عظیم قربانی دی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ملک کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے کہا کہ 'شہیدوں کو سلام کرتی ہوں۔ ان جوانوں کے کنبے کے بارے میں سوچ کر دل بیٹھ رہا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ریسلر بجرنگ پونیا نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ '20 جوانوں کا شہید ہونا کافی دکھ اور پریشان کرنے والا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وہیں دوسری جانب سابق کرکٹر محمد کیف نے بھی کہا کہ 'ہمارے جوانوں کی اس بڑی قربانی کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ ان کی بہادری کو ہم سب کا سلام۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے بھی دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے اصلی ہیرو جو ہماری حفاظت کے لیے سرحد پر اپنی جان قربان کردیتے ہیں ان کو میرا سلام۔ ایشور ان کی آتما کو شانتی دے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سابق آل راؤنڈرز عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عرفان پٹھان نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے فوجی جوانوں کی قربانی کے مقروض رہیں گے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

جبکہ یوسف پٹھان نے بھی جوانوں کو سلام کرتے ہوئے ان کے کنبے کے تئیں دلی ہمدردی ظاہر کی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سرحد پر 20 فوجیوں کی ہلاکت پر شکھر دھون نے انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک کے لیے شہید ہونے والے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جبکہ یوراج سنگھ نے بھی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.