اداکار عرفان خان کا آج ممبئی کے كوکیلابین اسپتال میں انتقال ہو گیا۔وہ 53 سال کے تھے۔عرفان گزشتہ چند سالوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور لندن سے علاج کراکر واپس بھارت لوٹے تھے۔لیکن منگل کی شام اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے ٹویٹ کرکے کہاکہ عرفان ایک بہترین اداکار اور بہترین صلاحیتوں کے ماکل تھے۔ان کے اہل خانہ کے تئیں میں اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ۔
پہلوان یوگیشور دت نے کہا کہ ہمارے وقت کے بہترین اداکاروں میں سے ایک عرفان خان کے انتقال کی خبر سے ساکت ہوں۔آپ کے فن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خدا آپ کی روح کو سکون فراہم کرے۔
پہلوان بجرنگ پونيا نے کہا کہ پان سنگھ تومر، ہندی میڈیم، انگلش میڈیم وہ فلمیں ہیں جو آج بھی دیکھیں تو مزہ دیتی ہیں۔کردار ایک صرف عرفان خان، انتہائی دکھ ہے آپ کے جانے کا، فلم دنیا کو ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔خدا آپ کی روح کو سکون دے۔
اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے عرفان کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ایک اشتہار کے شوٹنگ کے دوران لیجنڈ کے ساتھ۔سر آپ کے ساتھ گزارے ہوئے لمحے یادگار ہیں۔آپ بہت یاد آئیں گے۔