ETV Bharat / sports

کورونا کے خلاف جنگ میں کھلاڑی بھی پیش پیش - بغیر ہتھیار جنگ نہیں جیتی جاتی

دنیا کے تقریبا تمام ممالک میں پھیل چکے مہلک کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے کھیل کی دنیا کے کئی کھلاڑی اس خطرے سے نمٹنے کے لئے آگے آئے ہیں اور کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا تعاون کرتے ہوئے لوگوں سے بھی تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

کھیل کی دنیا کی کورونا سے جنگ میں مدد کا اعلان

author img

By

Published : Mar 24, 2020, 9:09 PM IST

سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے دہلی حکومت کو اسپتال کے لئے 50 لاکھ روپے اپنی رہنما فنڈ سے دینے کی پیشکش کی ہے۔

گوتم نے ٹویٹ کر کہاکہ بغیر ہتھیار جنگ نہیں جیتی جاتی۔ کورونا کے علاج اور آلات میں کوئی کمی نہ ہو لہذا میں چاہتا ہوں کہ اسپتالوں کو میرے رہنما فنڈ سے 50 لاکھ روپے دیے جائیں۔ گھر کے اندر رہیں، احتیاط اور صفائی رکھیں اور حکومت کا ساتھ دیں۔

کھیل کی دنیا کی کورونا سے جنگ میں مدد کا اعلان
کھیل کی دنیا کی کورونا سے جنگ میں مدد کا اعلان

تین بار کے جونیئر گولف عالمی چمپئن ارجن بھاٹی نے تمام لوگوں سے بحران کی اس گھڑی میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ اس بحران کے وقت میں نے اپنے پیارے ملک کے لئے پرائم منسٹرریلیف فنڈ میں چھوٹا سا اپنا تعاون دیا ہے۔ ملک کے لئے سب کچھ وقف ہے۔ ارجن بھاٹی نے اترپردیش حکومت کو 111،000 روپے کی مدد کی ہے۔
مشکل کی اس گھڑی میں پہلوان بجرنگ پنیا بھی آگے آئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کر کہاکہ میں بجرنگ پنیا اپنے چھ ماہ کی تنخواہ ہریانہ کورونا رلیف فنڈ میں تعاون کے لیے وقف کرتا هوں ۔

ہندوستانی ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان اور ان کے بھائی یوسف پٹھان نے بھی لوگوں کو ماسک بانٹ کر لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ عرفان نے کہاکہ معاشرے کے لئے ہم اپنے حصے کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

ان مشکل حالات میں آپ لوگوں سے جو مدد کی جا سکے وہ کرنی چاہئے اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔ عرفان اور یوسف نے چار ہزار سے زیادہ ماسک بانٹے ہیں ۔
پہلوان یوگیشور دت نے بھی آگے آ کر لوگوں سے انسانیت کے لئے اہم کردار ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بحران میں ہے۔ انسانیت کے لئے کوئی بھی شراکت ضروری ہے۔

میری آپ سب سے درخواست ہے کہ کچھ نہ کچھ حصہ ضرور دیں ۔ بوند بوند سے سمندر بنتا ہے۔ سوا سو کروڑ لوگ ساتھ آئیں گے تو مسئلہ کا کوئی نہ کوئی حل نکلے گا ۔10 روپے کی شراکت بھی قابل ستائش ہے۔ شرکت کریں۔ يوگیشور نے بھی ایک لاکھ روپے کی مدد کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.