متحدہ عرب امارات میں اختتام پذیر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں روہت شرما کی قیادت والی ٹیم ممبئی انڈین فاتح رہی تھی۔ یہ ممبئی انڈینز کا پانچواں آئی پی ایل خطاب تھا اور اس نے روہت کی رہنمائی میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اسی کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کی ٹیم کوالیفائر تک ہی پہنچ سکی تھی۔ وراٹ کی ٹیم اب تک ایک بھی آئی پی ایل خطاب نہیں جیت سکی ہے۔ ایسے میں بحث تیز ہوگئی ہے کہ وراٹ کی جگہ ٹی 20 ٹیم کی کپتانی روہت شرما کے سُپرد کردی جانی چاہیے۔
عالمی کپ فاتح ٹیم کے کپتان کپل دیو نے ایک انٹرویو کے ورچوئل سمٹ کے دوسرے دن کہا کہ 'میں پہلے اپنی 1983 کی ثقافت کو دیکھتا ہوں۔ ہمارے یہاں دو کپتانوں کا تصور نہیں۔
اے ٹی کے موہن بگان نے کیرالہ بلاسٹرز کو 1-0 سے شکست دی
انہوں نے کہا کہ 'کیا ایک کمپنی میں دو سی ای او ہوسکتے ہیں؟ اگر وراٹ کوہلی ٹی 20 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تو انہیں ٹیم کا کپتان بنے رہنا دینا چاہیے۔
سابق آل راونڈر کا خیال ہے کہ مختلف کپتان ہونے سے ٹیم کا تال میل بِٹھانے میں دقت پیش آئے گی۔