کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کے بعد جنوبی افریقہ میں کرکٹ سے متعلق تمام سرگرمیاں 15 مارچ سے معطل کردی گئی تھیں۔ مارچ کے وسط میں جنوبی افریقہ کی مردوں کی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے ہندوستان کے دورے پر تھی لیکن اس دورہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔
جنوبی افریقہ میں اب تک کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے 1،38،000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے 2،400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کھلاڑی اپنی اپنی فرنچائز ٹیموں کے کوچوں سے چھوٹے گروپوں میں تربیت حاصل کریں گے۔ تربیتی سیشن سی ایس اے کوویڈ 19 کمیٹی کے مقرر کردہ رہنما اصولوں کے مطابق چلائے گا جو متعدی امراض کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی سی ای ڈی) کے ذریعہ منظور شدہ ہے۔
سی ایس اے کے چیف میڈیکل آفیسر شعیب مانجرا نے کہا کہ کھلاڑیوں اور ملازمین کی باقاعدگی سے صحت کی جانچ پڑتال کے علاوہ ذاتی حفظان صحت اور صاف ستھرا ماحول پیدا کرنا ہمارے پروگرام میں شامل ہے۔
جنوبی افریقہ میں کھیل سے متعلق تمام تربیت اور پروگرام کورونا وبا کی وجہ سے رک گئی تھیں ۔ جمعرات کو سی ایس اے ایک اجلاس بھی کرے گا جس میں ملک کی مرد اور خواتین ٹیموں کی تربیت پر دوبارہ توجہ مرکوز کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ گذشتہ ہفتے سی ایس اے کو وزارت کھیل کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے تین ٹیموں کا نمائشی میچ ملتوی کرنا پڑا تھا۔