ETV Bharat / sports

گنگولی کی حالت بہتر، جلد ہی کام پر لوٹیں گے - بھارتی کرکٹ ٹیم

بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی کی صحت اب قدرے بہتر ہے اور ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے لیکن انہیں معمول کے کام کاج میں تین سے چار ہفتے درکار ہوں گے۔

بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی
بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 7:07 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گنگولی جنوبی کولکاتہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر جم میں ورک آوٹ کررہے تھے کہ اچانک سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں ووڈ لینڈز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہسپتال میں ان کی جانچ کی گئی جہاں ان کی انجیو پلاسٹی بھی ہوئی۔

ووڈ لینڈز ہسپتال کی سی ای او ڈاکٹر روپالی باسو نے گنگولی کی صحت کی معلومات دیتے ہوئے اتوار کے روز بتایا کہ گنگولی فی الحال صحتیاب ہیں۔

ڈاکٹر باسو نے کہا کہ 'میں نے صبح ان سے ملاقات اور بات بھی کی۔ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ڈونا اور بھائی سنیہاشیش بھی تھے۔ گنگولی اپنے کنبے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور جب میں انہیں دیکھنے گئی تو وہ ناشتہ کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 'جب انہیں سینے میں درد ہو ا تو وہ اس وقت جم میں تھے۔ اس کے بعد ایک بجے کے قریب انہیں ہسپتال لایا گیا اور اس کی جانچ کی گئی۔ جانچ کے دوران ہمیں پتہ چلا کہ ان کا دل ٹھیک سے کام نہیں کررہا ہے۔ ہم نے انجیو پلاسٹی کی جس میں شریانوں میں بلاک کا پتہ چلا جو اسٹینٹ ڈال کر ٹھیک کیا گیا ہے لیکن ابھی بھی دو بلاک ہیں جنہیں ٹھیک کرنا باقی ہے۔

ڈاکٹر باسو نے مزہد کہا کہ 'ہم اس وقت سرجری کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں کیونکہ گنگولی کی عمر کم ہے اور انجیو پلاسٹی میں بھی ایڈوانس ہوگئی ہے لیکن ہم ملک کے بہترین ماہر امراض قلب کی رائے لے رہے ہیں اور اس کے بعد ہی ہم اس بارے میں فیصلہ کریں گے کہ شریانوں میں دو بلاک کا کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'گنگولی تین چار ہفتے میں معمول کا کام کاج سنبھال سکیں گے اور ہم سب چاہتے ہیں کہ دادا جلد ہی مکمل صحت یاب ہو جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.