مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ نئے سکریٹری ہوں گے جبکہ ارون دھومل نئے خزانچی ہوں گے۔ دھومل بی سی سی آئی کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر کے چھوٹے بھائی ہیں۔
47 سالہ گانگولی جو اس وقت بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے بی) کے صدر ہیں، کو ستمبر 2020 میں اپنے عہدے سے دستبردار ہونا پڑے گا۔
بھارت کے بہترین کپتانوں میں سے ایک سوربھ گانگولی کی بی سی سی آئی کے صدر کی حیثیت سے مدت صرف 10 ماہ کے لیے ہوگی۔ اگر وہ صدر بن جاتے ہیں تو یہاں سے بھارتی کرکٹ میں ایک نیا باب شروع ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق ممبئی میں میٹنگ کے دوران ہنگامے کے لمحات تھے۔ سوربھ گانگولی سے نائب صدر کے عہدے کے لیے لڑنے کی بات کی جارہی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ اسی کے ساتھ ہی آئی پی ایل کے چیئرمین سابق کرکٹر برجیش پٹیل ہوسکتے ہیں، جو پہلے بورڈ صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس اجلاس میں ڈی ڈی سی اے کے صدر رجت شرما نظر نہیں آئے جبکہ سوربھ گانگولی، محمد اظہرالدین اور ریاستوں کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھے۔
گائیکواڈ کو 471 اور کیرتی کو 381 ووٹ ملے۔ آئی ٹی اے کے سکریٹری کے عہدے پر ہیتیش مجومدار جیت چکے ہیں۔ انہوں نے آشو دانی کو 210 ووٹوں سے شکست دی۔ خزانچی کے عہدے پر وی کرشن سوامی نے کے کے شرما کو 403 ووٹوں سے شکست دی۔ شانتا رنگا سوامی کو بورڈ میں خواتین کی نمائندے کے طور پر اور سابق بین الاقوامی کرکٹر سریندر کھنہ کو آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں آئی سی اے کا نمائندہ منتخب کیا گیا ہے۔