ETV Bharat / sports

'کم میچ کے ساتھ آئی پی ایل کرایا جا سکتا ہے' - 'کم میچ کے ساتھ آئی پی ایل کرایا جا سکتا ہے'

کورونا وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن کو 15 اپریل تک ملتوی کئے جانے کے بعد بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے ہفتہ کو کہا کہ اس بار کم میچوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔

'کم میچ کے ساتھ آئی پی ایل کرایا جا سکتا ہے'

author img

By

Published : Mar 15, 2020, 12:02 AM IST

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اورسابق کپتان گنگولی نے آئی پی ایل آپریشن کونسل کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے کہا کہ اگر اس بار آئی پی ایل کرایا جاتا ہے تو اس کا فارمیٹ مختصر رہے گا اور اسے کم میچ کے ساتھ منعقد کیا سکتا ہے۔

'کم میچ کے ساتھ آئی پی ایل کرایا جا سکتا ہے'
'کم میچ کے ساتھ آئی پی ایل کرایا جا سکتا ہے'

آئی پی ایل کا فارمیٹ چھوٹا ہونے پر انہوں نے کہاکہ ایسا ہو سکتا ہے کیونکہ 15 اپریل تک اسے ملتوی کیا گیا ہے اور یہ ٹورنامنٹ پہلے ہی 15 دن چھوٹا ہو گیا ہے۔ یہ چھوٹا ہوگا لیکن کتنا چھوٹا ہو جائے گا اور کتنے میچ کرائے جائیں گے اس بارے میں میں ابھی کوئی جانکاری نہیں دے سکتا ہوں۔

اس سے پہلے بی سی سی آئی کی آج یہاں آئی پی ایل کی فرنچائز ٹیموں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں کھلاڑیوں، ملازمین اور شائقین کی حفاظت کو پہلی ترجیح بتایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی نے جمعہ کو آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ہفتہ کو اس نے کہا کہ وہ اس معاملے میں انتظار کرو اور اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرو کی پالیسی پر چلے گا۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو بھی جمعہ کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا اور 29 مارچ سے ہونے والے آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دنیا کے 117سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چل رہی تین میچوں کی ون ڈے سیریز اور اس کے بعد ہونے والی ٹی -20 سیریز کو نیوزی لینڈ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سفر پر پابندیوں کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.