پاکستان کو 30 اکتوبر سے زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلنا ہے۔ ون ڈے کے بعد لاہور میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچ ہوں گے۔ پاکستان نے اس سیریز کے لئے 22 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
پاکستان کے ہیڈ کوچ مصباح نے کہا کہ محمد حفیظ اور وہاب ریاض ٹیم میں شامل دو سینئر کھلاڑی ہیں جن کو بیٹنگ اور بولنگ کے اپنے تجربے کی بنیاد پر ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا اور ان کے قیام سے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا۔چیف سلیکٹرمصباح الحق کا کہنا ہے کہ جونیئرزکی آزمائش کے لیے چند سینئرز کوآرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ مصباح الحق کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ون ڈے میچوں میں جیت بہت ضروری ہے اس لیے اس چیز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے کے عمل میں لیگ کے کسی حریف آسان نہیں سمجھتے ہیں جہاں ایک ایک پوائنٹ اہمیت کا حامل ہے۔ون ڈے میچوں میں کامیابی کے لیے زیادہ تجربات نہیں کر سکتے تھے گرچہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے ایک سال بعد ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن اچھا کمبی نیشن بنایا گیا ہےاور ساتھ یہ بھی کوشش کی ہے کہ نئے لڑکوں کو بھی موقع دیا جائے۔
20 سالہ شفیق وسطی پنجاب کی طرف سے کھیلتے ہیں اورانہوں نے قومی ٹی 20 کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے ساتویں کامیاب بلے باز تھے۔ انہوں نے 358 رنز بنائے تھے اور سنچری بھی بنائی تھی۔
ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست ۔
عبداللہ شفیق ، عابد علی ، بابر اعظم ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث سہیل ، افتخار احمد ، امام الحق ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد رضوان ، روحیل نذیر ، عماد وسیم ، شاداب خان ، عثمان قادر ، ظفر گوہر ، فہیم اشرف ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، موسیٰ خان ، شاہین شاہ اور وہاب ریاض
سیریز کا شیڈول:
تیس اکتوبر: پہلا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
یکم نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
تین نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ، راولپنڈی
سات نومبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور
آٹھ نومبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور
دس نومبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، لاہور