پوری دنیا اس وقت عالمی وباء کوروناوائرس سے نمٹنے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ عالمی بحران کے دوران کھیل کی دنیا کے تمام مقابلوں کو منسوخ کردیا گیا۔
کھیل کی دنیا کے تمام معروف اور غیر معروف کھلاڑی اس وقت لاک ڈاؤن کے سبب اپنے اپنے گھروں میں وقت گزارنے پر مجبور ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہاکہ میں اپنے کیرئیر کے دوران اپنے تجربے کودوسروں کے ساتھ شئیر کرتے رہیں۔
سماجی رابطہ نیٹ ورکنگ پر مداحوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انہیں بھارتی گیندبازوں کو تربیت دینے کی پیشکش ہوتی ہے تو وہ اسے ضرورقبول کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ اگر مجھے بھارتی نوجوان گیندبازوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو میں کسی بھی قیمت پر اسے گنوانا پسند نہیں کروں گا۔ مجھے موقع ملتا ہے تو بھارت میں صلاحیت مند باسٹ بالر پیدا کرسکتا ہوں۔ ایسے تیز گیندبازوں کو پیدا کروں گا کہ وہ ماہر سے ماہر بلے بازوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال بات کرے گا۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بالر نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے بھارت پاکستان کے درمیان فنڈ رائزنگ (چیراٹی)میچ منقید کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ لیکن سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے شعیب اختر کے مشورے کی مخالفت کردی تھی۔
کپل دیو کی مخالفت پر شعیب اختر نے کہاکہ اس کے بارے میں سن کر تکلیف پہنچی تھی۔ مجھے پتہ کھیل کے ذریعہ کچھ کیا جا سکتا ہے ۔ کسی بھی مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے ۔کیونکہ کھیل دو ملکوں کو جڑنے کا کام کرتا ہے۔