ETV Bharat / sports

شعیب اختر کی پاکستانی گیند بازوں پر تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں اظہر علی کی زیر قیادت ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔

shoaib akhter
shoaib akhter
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 7:54 PM IST

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ میں جارحانہ بالنگ کا رویہ جانتا ہوں۔ ان کا وکٹ لینے کا ارادہ ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ موجودہ پاکستان گیند بازوں کو کیا سکھایا جارہا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ 'نسیم شاہ محض ایک ہی ایریا(جگہ) بولنگ کررہے ہیں، کوئی سلو(دھیمی) بال یا باؤنسر نہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ جارحیت کی کمی کیوں ہے، ہم نیٹ بولر نہیں ہیں بلکہ ہم ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی یہ نہیں سمجھتے کہ جب آپ کے پاس صحیح طرز فکر نہیں ہے تو آپ کامیاب نہیں ہوسکتے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان ایک بہت ہی سادہ ٹیم ہے اور جس طرح سے ہم کھیل رہے ہیں اس سے ایسا ہی لگتا ہے۔

شعیب نے مزید کہا کہ 'کیا یہ ہمیں 2006 کے بعد سے غیر ملکی سرزمین پر اپنی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ پاکستان کی ایک انتہائی شرمناک کارکردگی ہے۔ مجھے پاکستان ٹیم سے اس سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بہت امید تھی۔پاکستان ایک کلب کی ٹیم کی طرح لگتی ہے کرولی 300 رنز بنانے کے قریب تھے لیکن خوش قسمتی سے وہ آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ نے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن جیک کرولی کی کریئر میں پہلی ڈبل سنچری اور جوز بٹلر کے ساتھ شراکت کی بدولت 8 وکٹ پر 583 کے اسکور پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔

اہم بات یہ ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد سیریز میں 0-1 سے آگے ہے۔ اسی کے ساتھ ہی دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.