ETV Bharat / sports

کوچ کے عہدے کے لیے شاستری مضبوط دعویدار - کوچ کے عہدے کے لیے شاستری مضبوط دعویدار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کی قیادت والی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی(سی اے سی ) بھارتی ٹیم کے نئے کوچ کے لیے جمعہ کو بی سی سی آئی کے صدر دفتر میں چھ امیدواروں کا انٹرویو لے گی۔

کوچ کے عہدے کے لیے منتخب امیدوار
author img

By

Published : Aug 13, 2019, 9:00 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 10:03 PM IST

کوچ کے عہدے کے لیے جن چھ افراد کو منتخب کیا گیا ہے ان میں مائیک ہیسن، ٹام موڈی، رابن سنگھ، لال چند راجپوت، فل سمنس اور موجودہ کوچ روی شاستری کے نام شامل ہیں۔

گزشتہ روز بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس عہدے کے لیے چھ نام منتخب کئے تھے جنہیں انٹرویو کے دن اور وقت کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے پاس ٹیم کے مختلف کوچز کے لیے تقریباً دو ہزار درخواستیں آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے چیف کوچ کے لیے چھ لوگوں کے نام منتخب کئے ہیں۔

ٹیم کے دیگر اسٹاف (بلے بازی، گیندبازی اور فیلڈنگ کوچ) کا انتخابات چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کریں گے۔

اگرچہ بھارتی ٹیم کے کوچ کے لیے فی الحال موجودہ کوچ روی شاستری کا نام سرفہرست ہے جبکہ شاستری ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی بھی پسند ہیں ایسے میں ان کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ روی شاستری کی میعاد عالمی کپ کے بعد ختم ہو گئی تھی لیکن ویسٹ انڈیز دورے تک کے لیے ان کی میعاد میں 45 دنوں کی توسیع کر دی گئی تھی۔

سی اے سی میں کپل دیو کے علاوہ سابق سلامی بلے باز انشومن گائيكواڑ اور سابق خاتون کرکٹر شانتا گوسوامی بھی شامل ہیں۔

ایسا قیاس لگایا جا رہا ہےکہ کمیٹی نئے کوچ کے لیے کپتان وراٹ کوہلی کی رائے کو بھی سنجیدگی سے لے سکتی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز میں موجود شاستری کا انٹرویو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لیا جائے گا۔

روی شاستری کے علاوہ آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر ٹام موڈی بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ موڈی گزشتہ چھ برسوں سے آئی پی ایل فرنچائزی سنرائیزرس حیدرآباد کے کوچ تھے اور ان کی ہی نگرانی میں حیہدرآباد ٹیم نے سنہ 2016 میں آئی پی ایل خطاب جیتا تھا جبکہ سنہ 2018 میں ایڈیشن میں رنر اپ تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 10:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.