پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم خریدی ہے۔ شاہد آفریدی کے علاوہ سرفراز احمد، وہاب ریاض اور دیگر کئی پاکستانی کھلاڑی بھی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ کے انعقاد میں تاخیر ہوئی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے آخر میں سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد ممکن ہوگا۔
لنکا پریمیر لیگ (ایل پی ایل) 28 اگست سے 20 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلی جانی تھی تاہم اسے کووڈ۔19 کی عالمی وبا کے مسلسل عدم استحکام کی صورتحال کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ایل پی ایل تین بین الاقوامی مقامات پر کھیلا جائے گی۔
ٹورنامنٹ میں کولمبو ، کینڈی ، گالے ، دمبولا اور جافنا کے شہروں کے نام سے موسوم پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبردآزما ہوں گی۔ مقامی لیگ کا کھلاڑیوں اور مداحوں دونوں نے ایک ساتھ خیر مقدم کیا ہے کیونکہ یہ کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے کہ وہ دنیا کے اعلی درجے کے کرکٹرز کے ساتھ مل کر اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں۔
لنکا پریمیئر لیگ میں شامل پانچوں ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا جہاں پاکستانی ٹیم کے دو سابق کپتان شاہد آفریدی اور سرفراز احمد کو گال گلیڈی ایٹرز نے حاصل کرلیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے وسیم اکرم مینٹور کے طور پر شریک تھے۔قواعد کے مطابق لیگ میں شامل ہر ٹیم کو 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا اور مجموعی طور پر 30 بین الاقوامی کرکٹرز لیگ کھیلیں گے۔
شاہد آفریدی کی کرکٹ کے میدان میں واپسی - کرکٹ کی خبریں
شاہد آفریدی کی کرکٹ کے میدان میں واپسی ہوگئی ہے اور انہیں 14 نومبر سے شروع ہونے والی سری لنکا پریمیر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔