ETV Bharat / sports

'رائیڈو کے ریٹائرمنٹ کے لیے سلیکٹرز ذمہ دار' - امباتی رائیڈو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور مشرقی دہلی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر نے امباتی رائیڈو کے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے پر ایم ایس کے پرساد کی قیادت والی سلیکشن پینل پر تنقید کی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور مشرقی دہلی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھی
author img

By

Published : Jul 3, 2019, 8:46 PM IST

گمبھیر نےکہا کہ 'رائیڈو جیسا کرکٹر جو آئی پی ایل اور ملک کے لیے کافی اچھا کھیلا، جس نے تین سنچریاں اور 10 نصف سنچری بنائی لیکن اسے ریٹائرمنٹ لینے کے لیے مجبور ہونا جو بھارتی کرکٹ کے لیے ایک افسوسناک لمحہ ہے۔'

انہوں نے سلیکشن پینل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'پینل کے پانچوں اراکین مجموعی طور پر اتنے رنز نہیں بنا پائے ہوں گے جتنے رائیڈو نے تنہا بنائے ہیں، مجھےرائیڈو کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے دکھ پہنچا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ رائیڈو کی جگہ کوئی دوسرا کھلاڑی بھی ہوتا تو اسے بھی اتنا ہی دکھ ہوتا۔

گمبھیر نے مزید کہا کہ 'دو کھلاڑی زخمی ہوکر عالمی کپ ٹیم سے باہر ہوئے، ان کی جگہ رشبھ پنت اور مینک اگروال کو منتخب کیا گیا لیکن رائیڈو کو نظر انداز کر دیا گیا اور رائیڈو کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے لیے مکمل طور پر سلیکٹرز ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی کپ اسکواڈ میں ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں ہونے کے باوجود شکھر دھون کے زخمی ہونے کے بعد رشبھ پنت کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ وجے شنکر کے زخمی ہومے کے بعد مینک اگروال کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی بات سے ناراض ہو کت امباتی رائیڈو نے آج بی سی سی آئی کوخط لکھ کر کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.