ETV Bharat / sports

یوراج سنگھ کی دوسری اننگ کا آغاز - کرکٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے 10 جون کو انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا لیکن ان کے مداح ایک بار پھر انہیں چوکے چھکے مارتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

یوراج سنگھ
author img

By

Published : Jul 22, 2019, 5:50 PM IST

تفصیلات کے مطابق 25 جولائی سے شروع ہونے والے کینیڈا گلوبل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ٹورنٹو نیشنل ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

یوراج سنگھ کے مداح یہ مانتے ہیں کہ وہ مزید دو یا چار برس کرکٹ کھیل سکتے ہیں، اور مداحوں کو انتظار ہے کہ یووی کب میدان میں ایک بار پھر جلوہ بکھیرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

یوراج سنگھ
یوراج سنگھ

واضح رہے سنہ 2011 میں بھارت کو عالمی چیمپیئن بنانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا تھا لیکن بیماری کی وجہ سے ان کا فارم برقرار نہیں رہ سکا اور وہ مسلسل ٹیم سے باہر ہی رہے۔

یوراج سنگھ کینسر جیسی بیماری میں مبتلا تھے، جس کا امریکہ میں کامیاب علاج کرانے کے بعد انہوں نے کرکٹ کھیلنے کی دوبارہ شروعات کی تھی۔ تاہم اپنے پہلے جیسے فارم کو حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

ان کے خراب فارم کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آئی پی ایل کے 12 ویں سیزن میں انہیں کسی بھی فرنچائزی نے اپنی ٹیم کا حصہ بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔ باالآخر ممبئی انڈین نے انہیں محض ایک کروڑ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔

جبکہ آئی پی ایل کے اس سیزن میں بھی یوراج کی کارکردگی خراب تھی اوت انہوں نے چار میچوں میں محض 98 رنز ہی بنائے تھے

یوراج سنگھ سنہ 2017 میں آخری بار قومی ٹیم کی جانب سے کھیلے تھی اور اس کے بعد سے وہ مسلسل ٹیم سے باہر ہیں۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.