دورہ انگلینڈ میں سرفراز احمد سے جوتے اٹھوانے والے معاملے پر بھی بہت تنقید ہوئی تھی۔کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سرفراز نے میچ کھیلنے سے انکار نہیں کیا تھا لیکن سرفراز کو تحفظات تھے، کسی بھی کھلاڑی کو اگر سیریز کا آخری میچ کھلایا جائے تو اس کو تشویش لاحق ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سرفراز کی جگہ وہ بھی ہوتے تو انھیں بھی یہ خدشہ ہوتا۔
سرفراز کو انھوں نے، یونس خان اور کپتان بابراعظم نے سمجھایا تو سرفراز کھیلنے کے لیے راضی ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ سابق کپتان سرفراز کو 11 ماہ بعد قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔