سنرائزر حیدر آباد کے جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی عبد الصمد، راجستھان رائلز کی طرف سے کھیلنے والے یشسوی جیسوال اور کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کھیلنے والے روی بشنوئی شامل ہیں ۔اسٹار اسپورٹس کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے چنئی سپر کنگز سے ہربھجن کے اخراج پر کہا کہ ٹیم میں ہربھجن سنگھ کی جگہ لینا بہت مشکل ہوگا۔
عرفان کو یقین ہے کہ یہ تینوں نوجوان کھلاڑی آئی پی ایل کے ذریعے ایک مختلف پوزیشن حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے نوجوان کھلاڑی عبد الصمد کو حیدرآباد کی ٹیم نے بیس لاکھ کی قیمت میں خریدا ہے۔ صمد نے رنجی ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رنجی ٹرافی کے علاوہ اس نوجوان بلے باز نے 2018-19 میں سید مشتاق علی ٹرافی میں ڈیبو کیا تھا۔روی بشنوئی کو کنگز الیون پنجاب نے 2 کروڑ میں خریدا ہے۔ بشنوئی نے بھارت کے لئے انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلا ہے۔ بشنوئی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، یہی وجہ ہے کہ پنجاب نے انہیں اتنی بڑی رقم ادا کرکے آئی پی ایل ٹیم میں شامل کیا۔
ہندستان کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے آئی پی ایل سے ہندستانی ٹیم کے تجربہ کار آف اسپنر ہربھجن سنگھ کے اخراج کو چنئی سپر کنگز کے لئے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں ہربھجن کی جگہ پر کرنا مشکل ہوگا ۔واضح رہے کہ ہندوستان کے لئے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والے ہربھجن سنگھ آئی پی ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔اس سے قبل چنئی سپر کنگز ٹیم کے نائب کپتان سریش رینا نے بھی آئی پی ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔ جبکہ رینا ٹیم کے ساتھ چنئی میں تربیتی کیمپ میں شامل ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات بھی پہنچے ، ان کے برعکس ہربھجن سنگھ نہ تو تربیتی کیمپ میں شامل ہوئے اور نہ ہی متحدہ عرب امارات آئی پی ایل کھیلنے کے لئے پہنچے۔
اسٹار اسپورٹس کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے کہا کہ ہربھجن سنگھ کی جگہ لینا بہت مشکل ہوگا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں ایسا معیار کا اسپنر ملنا مشکل ہے۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ چنئی سپر کنگز ہربھجن سنگھ کی غیر موجودگی میں تین چار اسپنرز کے ناموں پر بات چیت کر رہے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ ان کی جگہ کو بھرنا بہت مشکل ہوگا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سریش رینا کے لئے کہا کہ ذاتی طور پر میں سریش رینا کو آئی پی ایل میں واپس دیکھنا چاہتا ہوں۔عرفان پٹھان نے اعتراف کیا کہ ہربھجن سنگھ نے بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے خلاف اثر ڈالا ہے اور وہ پاور پلے کے دوران بھی موثر رہے ہیں۔ وہ نئی گیند سے بولنگ کرتے ہوئے بھی متاثر کن رہے ہیں۔