ETV Bharat / sports

کیرالہ: نہرو اسٹیڈیم سے سچن کی یادگار اشیاء غائب - بی سی سی آئی

کیرالہ کے شہر کوچی میں واقع جواہر لعل نہرو انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سچن تیندولکر پویلین کی حالت انتہائی خراب ہے اور کرکٹ لیجینڈ سچن تیندولکر کی کئی یادگار اشیاء یہاں سے غائب ہوگئی ہیں۔

sachin tendulkar
sachin tendulkar
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 10:18 PM IST

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں سچن تیندولکر پویلین کا افتتاح 20 نومبر 2013 کو اس وقت کے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کیا تھا۔ سچن نے اس پویلین کو اپنی جرسی، اپنا دستخط شدہ بیٹ اور اپنی استعمال شدہ گیند تحفے میں دی تھی۔

سچن تیندولکر پویلین کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن اور گریٹر کوچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی مشترکہ پہل تھی۔ اسٹیڈیم گریٹر کوچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ملکیت ہے۔

یہ پویلین ایک ہزار مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں سچن تیندولکر کی متعدد تصاویر بھی ہیں جن میں ماسٹر بلاسٹر کے ساتھ سرڈان بریڈمین اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کی تصاویر بھی شامل ہیں جبکہ پویلین میں سچن کے بچپن کی تصاویر بھی لگی ہوئی ہیں۔

یہ اسٹیڈیم میں انڈین سُپر لیگ (آئی ایس ایل) کی ٹیم کیرالہ بلاسٹرز ایف سی کا گھریلو میدان ہے۔ کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن نے گریٹر کوچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مستقبل میں بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کے لیے خط لکھا ہے۔

سنہ 2014 میں آئی ایس ایل کے آغاز کے بعد نہرو اسٹیڈیم نے کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ میچ کی میزبانی نہیں کی ہے۔ اس گراؤنڈ میں آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ 8 اکتوبر 2014 کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا گیا تھا۔

دوسری جانب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے جوائنٹ سکریٹری نے اسٹیڈیم کی خراب حالت پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.