ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: آرسی بی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا - پہلا میچ آج ممبئی انڈیئز اور رائل چیلینجرز بنگلور کے مابین

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں ایڈیشن کا پہلا میچ آج ممبئی انڈیئنز اور رائل چیلینجرز بنگلور کے مابین چنئی میں کھیلا جائے گا، جس میں آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

rcb won the toss and elected to bowl in ipl 2021
آئی پی ایل 2021: آرسی بی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 7:23 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے درمیان بی سی سی آئی نے بائیو ببل کا سہارا لیتے ہوئے آئی پی ایل 2021 کا انعقاد کیا ہے، جس کا پہلا میچ چنئی کے چیپک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل 2021 کا پہلا مقابلہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کی ٹیم کے مابین کھیلا جائے گا۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ٹورنامنٹ محفوظ ماحول میں منعقد ہوگا جبکہ میچ کے دوران شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

گزشتہ سیزن کی طرح یہ ٹورنامنٹ بھی کورونا وائرس کی زد میں ہے اور لیگ کے آغاز سے قبل کچھ کھلاڑی اور معاون عملہ کورونا مثبت پائے گئے ہیں لیکن بی سی سی آئی اس بات سے پُرامید ہے کہ گزشتہ سیزن کی طرح رواں برس بھی ٹورنامنٹ آسانی کے ساتھ منعقد ہوگا۔

ٹی 20 کرکٹ میں اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 29 میچ ہوچکے ہیں، جس میں ممبئی انڈینز 19 اور آر سی بی 10 میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ آئی پی ایل کے بارے میں بات کریں تو آر سی بی اور ممبئی کے مابین 27 میچ کھیلے گئے ہیں، جس میں ممبئی نے 17 اور آر سی بی نے 10 مواقع پر کامیابی حاصل کی ہے۔

ممبئی کی ٹیم: روہت شرما، کرس لن ، سوریا کمار یادو ، ایشان کشن ، ہاردک پانڈیا ، کیرون پولارڈ ، کرنال پانڈیا ، مارکو جینسن ، جینت یادو ، ٹرینٹ بولٹ ، جسپریت بمراہ

بنگلور کی ٹیم: ویراٹ کوہلی ، رجت پٹیدار ، اے بی ڈویلیئرس، گلن میکسویل ، ڈینئل کرسچن ، واشنگٹن سندر ، کائل جیمسن ، ہرشل پٹیل ، محمد سراج ، شہباز ندیم، یوزویندر چہل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.