ETV Bharat / sports

روی شاستری نے کورونا کا ٹیکہ لگوایا - روی شاستری

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے احمد آباد کے اپولو ہسپتال میں کووڈ-19 ویکسین لگوائی ہے۔

Ravi Shastri took the first dose of the corona vaccine
روی شاستری نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 12:12 PM IST

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے منگل کی صبح کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ انہوں نے یہ معلومات اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دی۔

شاستری کو یہ ویکسین احمدآباد کے اپولو ہسپتال میں لگائی گئی ہے۔ انہوں نے ویکسین لگاتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی اور ڈاکٹروں و سائنس دانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Ravi Shastri took the first dose of the corona vaccine
روی شاستری نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی

روی شاستری نے لکھا 'کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ اس وبا کے خلاف بھارت کو بااختیار بنانے کے لئے حیرت انگیز طبی پیشہ ور افراد اور سائنسدانوں کا شکریہ۔ احمد آباد میں کانتا بین اور اپولو کی ٹیم سے بہت متاثر ہوا، جس طریقے سے وہ کووڈ-19 کے ویکسینیشن میں پیشہ ورانہ مہارت دکھا رہے ہیں۔'

آپ کو بتادیں کہ کووڈ-19 ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ پیر سے ملک بھر میں شروع ہوا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ ان کے علاوہ بہت سے دوسرے وزراء نے بھی گزشتہ کل کووڈ-19 ویکسین کی پہلی خوراک لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.