ETV Bharat / sports

روی شاستری ٹیم انڈیا کے کوچ برقرار - روی شاستری

عالمی کپ کے بعد روی شاستری کی میعاد مکمل ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے کوچ کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں جس کے لیے متعدد سابق کرکٹرز نے ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے درخواست دی تھی لیکن بی سی سی آئی نے چھ امیدواروں کے نام کو انٹرویو کے لیے منتخب کیا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ
author img

By

Published : Aug 16, 2019, 7:45 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:26 AM IST

ممبئی میں واقع بی سی سی آئی کے ہیڈ آفس میں آج بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے انٹریو ہوا جس میں چھ امیدواروں کا انٹرویو لیا گیا۔

انٹرویو دینے والوں میں بھارت سے رابن سنگھ، لال چند راجپوت اور روی شاستری جبکہ نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن، آسٹریلیا کے ٹام موڈی اور ویسٹ انڈیز کے فل سمنس شامل تھے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

روی شاستری فی الحال ویسٹ انڈیز دورے پر ٹیم کے ساتھ ہیں جس کے مدنظر ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے ان کا انٹرویو ہوا۔

انٹرویو کے اختتام پر کپل دیو کی قیادت والی تین رکنی کمیٹی نے موجودہ کوچ روی شاستری کو ایک بار پھر سے ٹیم کی ذمہ داری دے کر ان کے نام پر مہر لگائی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

نو منتخب کوچ روی شاستری کی میعاد سنہ 2021 میں ہونے والے ٹی 20 عالمی کپ تک ہوگی۔

واضح رہے کہ ہیڈ کوچ روی شاستری سمیت ٹیم کے معاون اسٹاف کی میعاد عالمی کپ کے بعد مکمل ہوگئی تھی لیکن ویسٹ انڈیز دورے کے لیے ان کے عہدے میں میعاد میں 45 دنوں کی توسیع کی گئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

حالاںکہ اس سے قبل قیاس آرائی جاری تھی کہ روی شاستری کو دوبارہ ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سوںپی جائے گی جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نے بھی شاستری کی حمایت کی تھی جس پر بی سی سی آئی کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے مہر ثبت کی۔

روی شاستری نے سنہ 2017 میں کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا اور ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا، شاستری کی قیادت میں ٹیم نے 21 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں 13 میں جیت درج کی ہے اس کے علاوہ 60 یک روزہ میچوں میں 43 اور 36 ٹی 20 میچوں میں 25 میں جیت کا پرچم لہرایا ہے۔

اس کے علاوہ شاستری کی قیادت میں بھارتی ٹیم کئی مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ درجہ میں پہلا مقام حاصل کی ہے جبکہ تاریخ میں پہلی بار ٹیم نے آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین شکست دی تھی۔

ٹیم فی الحال ویست انڈیز دورے پر ہے جہاں اس نے ٹی 20 اور یک روزہ سیریز میں کیریبیئن ٹیم کو شکست دی اور یہی کارکردگی شاستری کے لیے اہم ثابت ہوئی۔

جانیے ان چھ امیدواروں کے نام اور ان کا کرکٹ کرئیر:

روی شاستری (بھارت): عمر 57 برس، 80 ٹیسٹ اور 150 یک روزہ میچ

ٹام موڈی(آسٹریلیا): عمر 53 برس، 8 ٹیسٹ اور 76 یک روزہ میچ

مائیک ہیسن(نیوزی لینڈ): عمر 44 برس، بطور کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کا کوئی تجربہ نہیں

فل سمنس(ویسٹ انڈیز): عمر 56 برس، 26 ٹیسٹ، 143 یک روزہ میچ

لال چند راجپوت(بھارت): عمر 57 برس، دو ٹیسٹ، 4 یک روزہ میچ

رابن سنگھ(بھارت): عمر 55 برس، ایک ٹیسٹ، 136 یک روزہ میچ

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.