بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر میں کپل دیو کی قیادت میں مشاورتی کمیٹی نے روی شاستری کو بھارتی ٹیم کے کوچ کے عہدے پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
پریس کا نفرنس کے دوران کپل دیو نے کہا کہ گزشتہ تین مہینوں کی باگ دوڑ کے بعد تین مضبوط دعویداروں ٹام موڈی، مائک ہیسن اور روی ساشتری کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان تینوں میں سے روی شاستری بھارتی ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے ہی سب سے اہم اور مضبوط دعویدار کے طور پر ابھرے ۔