اچھی شروعات کے باوجود بنگال کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 318 رن بنا کر آ ل آؤٹ ہوگئی جواب میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دہلی کے 192 رنوں پر چھ وکٹ گرچکے ہیں۔
مغربی بنگال کے دارلحکومت میں کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے میں بنگال کے 318 رنوں کے جواب میں دہلی کی پہلی اننگز لڑکھڑا گئی۔
دہلی کی جانب سے ڈی آر شورے(65رن)،ایچ دلال(40رن)،جونٹی سید ھو (32رن)اور نیتیش رانا (24رن)بنا کر نمایاں اسکورر ہے۔
دوسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک دہلی نے 65.3اوورزن میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 192 رن بنا لیے ہیں۔
بنگال کی جانب سے شہبازاحمد ،مکیش کمار اور داس کو دودووکٹ ملے۔
اس سے قبل بنگال اپنے کل اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 286 رنوں سے آ گے کھیلتے ہوئے پوری ٹیم 98.4 اوورز میں 318 رن بنا کر آ ل آ ؤٹ ہوگئی۔
بنگال کی جانب سے اسنتپو مجمدار (99رن)بنا کر رن آ ؤٹ ہوگئے۔شہباز احمد بھی 46 رنوں کے اسکور پرن سمیرجیت سنگھ کی گیند پر آ ؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد بنگال کی ٹیم زیادہ دیر تک دہلی کے گیندبازوں کا سامنا نہ کرسکی او ر پوری ٹیم98.4اوورز میں318 رن بنا کر آ ل آ ؤٹ ہوگئی۔
دہلی کی جانب سےسمیرجیت سنگھ کو چار،وکاش مشرا کو تین جبکہ کھجیروالیا،ایس بھٹی کو ایک ایک وکٹ ملے۔