ETV Bharat / sports

کوارٹر فائنل میچ کے پہلے دن کا کھیل منسوخ

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 6:07 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:38 PM IST

جموں کشمیراور کرناٹک کے درمیان کھیلے جارہے رنجی ٹرافی کے کوارٹرفائنل میچ کا پہلا دن بارش اور خراب روشنی کی نذر رہا۔

کوارٹر فائنل میچ کے پہلے دن کا کھیل منسوخ
کوارٹر فائنل میچ کے پہلے دن کا کھیل منسوخ

جموں کے گاندھی میموریل سائنس کالج گراؤنڈ میں کھیلے جارہے پہلے رنجی ٹرافی کے کوارٹرفائنل میچ میں جموں کشمیراور کرناٹک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

کرناٹک کے کپتان کرون نائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کپتان کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوسکا اور 14 رنوں کے مجموعی اسکور پردو اہم بلے باز سمراٹھ(پانچ رن)اور ڈی پاڈیکال(دوررن)بناکر جلد پویلین لوٹ گئے۔

بارش اور خراب روشنی کی وجہ سے کوارٹر فائنل کے پہلے دن کاکھیل روکے جانے سے قبل کرناٹک نے دووکٹوں کے نقصان پر 14 رن بنا لئے ہیں۔

کپتان کرون نائرچاررن اور سدھارتھ بغیر کھاتہ کھولے ناٹ آ ؤٹ ہیں۔

جموں کشمیر کی جانب سے عاقب نبی اور مجتبیٰ یوسف کو ایک ایک وکٹ ملا۔

خراب روشنی کی وجہ سے کوارٹر فائنل کے پہلے دن کا کھیل مقررہ وقت سے قبل منسوخ کیے جانے پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

کرناٹک کے کپتان کرون نائر نے کہاکہ اہم میچ کا ایک دن ضا ئع ہونے سے مایوسی ہوئی ہے۔ ہمیں دوسرے دن زبردست انداز میں میچ میں واپس آنے کی ضرورت ہے۔

جموں کشمیر کے کپتان پرویز رسول نے کہاکہ ہماری شروعات اچھی رہی۔ اگر میچ مقررہ وقت پر ختم ہوتا ہے پہلے دن ہی میچ پر ہماری گرفت مضبوط ہو جاتی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

جموں کشمیر کرکٹ ٹیم نے 6 برسوں کے بعد رانجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کیا ہے ۔

جموں کشمیر کو پہلی بار کوارٹر فائنل کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔

قبل ازیں جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن نے بی سی سی آئی کو رانجی ٹرافی کا کوارٹر فائنل جموں میں کھیلنے کے لئے مکتوب روانہ کیا تھا جس کا گزشتہ صبح مثبت جواب موصول ہوا تھا۔

جموں وکشمیر کے کوچ عرفان پٹھان نے کہاکہ ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے لیکن کھلاڑیوں کو شاندار مظاہرہ کرنا ہوں گا۔ شاندار کار کردگی کی بد ولت ہی آ خری چار میں کوالیفا ئی کرسکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک نے اے اور بی گروپس کے پوئنٹس ٹیبل میں تیسرا مقام حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کیا ہے جبکہ جموں کشمیر ٹیم نے گورپ سی میں ٹاپ کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.