ETV Bharat / sports

چھ دنوں کا کورنٹائن، زندگی کا سب سے خراب وقت تھا - آف اسپنر آر اشون

آر اشون نے کہا کہ 'ان کے لیے یو اے ای پہنچ کر چھ دنوں کا کورنٹائن زندگی کا سب سے خراب دن تھا۔'

اشون ریکارڈ
اشون ریکارڈ
author img

By

Published : Sep 4, 2020, 12:58 PM IST

دہلی کیپٹلس کے آف اسپنر آر اشون نے یو اے ای میں اپنے چھ دن کے کورنٹائن پیریڈ کو اپنی زندگی کا سب سے خراب وقت بتایا۔

واضح رہے کہ تمام ٹیموں کو یو اے ای پہنچ کر 6 دن کے لیے کورنٹائن ہونا تھا، اور پھر پہلے، تیسرے اور چھٹے دن کووڈ 19 کا ٹیسٹ بھی کروانا تھا۔

اشون نے کہا کہ 'میں گزشتہ 5-6 مہینوں سے گھر پر تھا، لیکن میرے آس پاس لوگ تھے۔ میں اپنے یوٹیوب چینل پر کام کر رہا تھا، میں انسٹا لائیو جیسی چیزیں کر کے خود کو مصروف رکھ رہا تھا لیکن میرے لیے وہ چھ دن کہہ سکتے ہیں کہ سب سے خراب دن تھے کیوںکہ پہلے دن میں باہر دیکھتا تھا تو دبئی جھیل نظر آتی تھی، اپنے دائیں دیکھتا تو برج خلیفہ نظر آتا تھا، وہ بہت اچھا تھا لیکن آپ کب تک بیٹھ کر یہ چیزیں دیکھتے رہیں گے اور بہت گرمی بھی تھی'۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان سے متعلق شعیب اختر کا پاکستانیوں کو کرارا جواب؟

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں موبائل فون زیادہ استعمال نہیں کرتا، میں دو ڈھائی گھنٹے اس کا استعمال کرتا تھا لیکن اچانک میں نے دیکھا کہ اس ہفتے چھ گھنٹے سے بھی زیادہ استعمال کرنے لگا تھا۔'

اشون ریکارڈ
اشون ریکارڈ

غور طلب ہے کہ اشون گزشتہ برس کنگس الیون پنجاب کے لیے کھیلتے تھے اور انہوں نے کپتانی بھی کی تھی، اشون دہلی کے لیے آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ کھیلنے جارہے ہیں۔ 139 آئی پی ایل میچوں میں 125 وکٹ لیے ہیں۔ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن یو اے ای میں 19 ستمبر تا 10 نومبر تک ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.