ETV Bharat / sports

کوئنٹن ڈی کاک جنوبی افریقہ کے نئے کپتان - جنوبی افریقہ کرکٹ کے ڈائیریکٹر و سابق کپتان گریم اسمتھ

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو یکروزہ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔

کوئنٹن ڈی کاک
کوئنٹن ڈی کاک
author img

By

Published : Jan 21, 2020, 11:24 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:29 PM IST

جنوبی افریقہ کرکٹ کے ڈائیریکٹر و سابق کپتان گریم اسمتھ نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ڈی کاک بہت ہی شاندار کھلاڑی ہیں اور گزشتہ کئی برسوں سے وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اسی لیے انہیں ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔

کوئنٹن ڈی کاک انگلینڈ کے خلاف ہونے والی پانچ یکروزہ سیریز سے اپنی کپتانی اننگ کا آغاز کریں گے۔

کوئنٹن ڈی کاک کا یک روزہ کریئر
کوئنٹن ڈی کاک کا یک روزہ کریئر

اس تعلق سے گریم اسمتھ نے کہا کہ 'ہم سب جانتے ہیں کہ ڈی کاک بہت ہی شاندار کھلاڑی ہیں اور پچھلے کئی برسوں میں وہ شاندار کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں نیز ان کا شمار دنیا کے بہترین وکٹ کیپرز میں ہوتا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ہونے والی یکروزہ سیریز میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈو پلیسس کو ٹیم یکروزہ ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے، ڈو پلیسس نے اپنا آخری یکروزہ میچ گزشتہ برس انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا اس کے بعد سے وہ ٹیم سے باہر ہیں۔

فاف ڈو پلیسس
فاف ڈو پلیسس

اگر ڈی کاک کے یکروزہ کریئر کی بات کریں تو انہوں نے 115 میچوں میں 45.02 کے اوسط سے 4907 رنز بنائے ہیں جس میں 14 سنچری اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 178 رنز ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 10:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.