سید مشتاق علی ٹرافی ٹی-20 ٹورنامنٹ میں گیندباز سانتا مورتی (20رنز پر پانچ وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت پڈوچیری نے ممبئی پر الیٹ گروپ ای میں چھ وکٹ سے حیرت انگیز جیت درج کی۔
ممبئی کی ٹیم خراب بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 اوور میں محض 94 رن پر آوٹ ہو گئی، شیوم دوبے نے 28، آکاش پار کرنے 20 اور یشسوی جائسوال نے 15 رن بنائے۔
ممبئی کے چھ وکٹ تو محض 42 رن پر ہی گر گئے تھے، کپتان سوریہ کمار یادو صرف آٹھ رن بنا کر آوٹ ہوئے، پڈوچیری کی جانب سے مورتی نے چار اوور میں 20 رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کیے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پڈوچیری نے 19 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 95 رن بنا کر آسانی سے میچ جیت لیا، ایس کارتک نے 26 اور شیلڈن جیکسن نے 24 رن بنائے۔
لیجنڈ سچن تیندولکر کے بیٹے ارجن تیندولکر کو لگاتار دوسرے میچ میں ایک وکٹ ملا، وہیں ممبئی کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پڈوچیری نے چار میچوں میں دوسری جیت حاصل کی۔
(یو این آئی)