ETV Bharat / sports

وزیراعظم کا پیغام بھارتی ٹیم کے نام

بھارت کی شکست پر وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی حالاںکہ بھارت سیمی فائنل میچ ہار گیا لیکن وزیراعظم نے ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کی۔

وزیراعظم کا پیغام بھارتی ٹیم کے نام
author img

By

Published : Jul 11, 2019, 12:03 AM IST

عالمی کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 18 رنز سے شکست ہوئی اسی کے ساتھ بھارت کا تیسری مرتبہ عالمی کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

وراٹ کوہلی
وراٹ کوہلی

مودی نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'سیمی فائنل میچ کا نتیجہ مایوس کن رہا لیکن ٹیم نے آخر تک کوششیں کیں یہ دیکھ کر اچھا لگا اور ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں گیند بازی، بلے بازی اور فیلڈنگ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نریندر مودی کا ٹویٹ
نریندر مودی کا ٹویٹ

اسی کے ساتھ ہی مودی نے لکھا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے، انہوں نے مستقبل کے لیے ٹیم کو نیک خواہشات سے بھی نوازا۔

اس کے علاوہ کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کے ذریعے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کی سراہنا کی۔

انہوں نے لکھا کہ آج کی رات کروڑوں لوگوں کے دل ٹوٹے ہوں گے لیکن بھارتی ٹیم نے اچھی کوشش کی اسی لیے ٹیم عزت اور ہمارے پیار کی حقدار ہے۔

اسی کے ساتھ راہل نے نیوزی لینڈ کو جیت کی مبارکباد دی اور لکھا کہ 'نیوزی لینڈ نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں جگہ بنائی۔ْ

راہل گاندھی کا ٹویٹ
راہل گاندھی کا ٹویٹ

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو لگاتار دوسری مرتبہ عالمی کپ سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے قبل سنہ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.