ETV Bharat / sports

برطانیہ دورہ پر کھلاڑی کوارنٹین ہوں گے

ویسٹ انڈیز کرکٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر جانی گریو کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے مجوزہ دورہ انگلینڈ پر ٹیم کے کھلاڑی 14 دن تک كوارنٹين میں رہیں گے۔

author img

By

Published : May 17, 2020, 4:46 PM IST

برطانیہ دورہ پر کھلاڑی کوارنٹین ہوں گے
برطانیہ دورہ پر کھلاڑی کوارنٹین ہوں گے

ویسٹ انڈیز کرکٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر جانی گریو کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے مجوزہ دورہ انگلینڈ پر ٹیم کے کھلاڑی 14 دن تک كوارنٹين میں رہیں گے۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کی سیریز چار جون سے شروع ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔ اگرچہ ابھی دورے کو لے کر فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن کرکٹ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اس کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔اس درمیان کرکٹ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے دورے کے لئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔

گریو کا کہنا ہے کہ کھلاڑی برطانیہ پہنچنے پر 14 دن تک كوارنٹين میں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ برطانیہ پہنچنے پر کھلاڑی دو ہفتے کے لئے كوارنٹين میں رہیں گے۔لیکن ہم ای سی بی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے لئے ایسے مقام پر اہتمام کیا جائے جہاں کھلاڑی ٹریننگ بھی کر سکیں۔

بورڈ نے معاہدہ کھلاڑیوں سے ٹریننگ اور فٹنس مشق جاری رکھنے کے لئے کہا ہے۔انگلینڈ کے ٹیسٹ کھلاڑی بھی آنے والے چند ہفتوں میں ٹریننگ شروع کریں گے۔اس دوران گریو نے صاف طور پر کہا کہ وہ کسی بھی کھلاڑی کو انگلینڈ کے دورے کے لئے مجبور نہیں کریں گے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.